لاہور (آن لائن) تحریک پاکستان کے اہم رہنما مراد راس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق مراد راس کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے راہیں جدا کر رہے ہیں، جہاں ہم آج بیٹھے ہیں سوچا نہیں تھا ایسی پوزیشن میں ہوں گے۔ ملک اس مقام تک کیسے پہنچا سب جانتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں چاہتا اداروں میں لڑائی ہو، اختلافات تو ہوتے ہیں مگر مل بیٹھ کر حل کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ پلان نہیں تھا، بات کہاں سے کہاں نکل گئی سب کی سمجھ سے باہر ہے۔تحریک انصاف کیلئے 15 سال جدوجہد کی،جو کچھ کر سکتا تھا اس پارٹی کیلئے کیا مگر تحریک انصاف کی پرتشدد سیاست سے متفق نہیں ہوں، مراد راس پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔