لاہور (آن لائن) سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ملک قاسم کا کہنا تھا کہ 2013 میں آزاد حیثیت سے منتخب ہوا تھا، بہت کچھ برداشت کیا، آئندہ کا لائحہ عمل ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے
انہوں نے کہا کہ زیادتیاں اور نا انصافیاں کب تک برداشت کریںگے۔ عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرتے نہی ہیں، کرک کی ترقی کیلئے پارٹی میں شامل ہوا تھا مگر فائدہ نہیں ہوا