اہور (آن لائن) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اینٹی کرپشن کے مقدمے میں دائر کی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الہی عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں مگر انہیں عدالت پیش نہیں ہونے دیا جا رہا۔
وکلا کی وساطت سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہی کو عدالت پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔