اسلام آباد( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مزید 2 وکٹ گرنے کا امکان ہے، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد اور راجہ خرم نواز کے پارٹی سے علیٰحدگی کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد شام6 بجے پریس کانفرنس کریں گے،شیخ خرم شہزاد پریس کانفرنس میں پارٹی سے لاتعلقی کااعلان کریں گے ،خرم شہزاد2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نوازکے 9 مئی کے واقعات کے بعدپارٹی سے علیٰحدگی کاامکان ہے، راجہ خرم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔