عمران خان نے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کر دیا 

لاہور (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر پی ڈی ایم حکومت کا شکریہ ادا کر دیاہے ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خا ن کا کہناتھا کہ ”اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاو¿نٹ۔ اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا ر±خ کروں گا جو کرّہ ارض پر میرا پسندیدہ مقام ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں