اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج دھمکی کیس میںٹرائل کورٹ طلبی حکم کیخلاف عمران خان کی اپیل خارج کر دی ،اسلام آباد ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ کا عمران خان کو سمن کرنے کا نوٹس غیرقانونی نہیں ،ضرورت ہو تو عمران خان اپنا اعتراض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں،عمران خان نے چالان رپورٹ کے کالم نمبر2 کو چیلنج نہیں کیا،ٹرائل کورٹ میں طلبی نوٹس کے وقت تمام ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیاجاتا،جرم ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد اس کا تعین ہو گا۔
عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے یکم اکتوبر کے حکم چیلنج کر رکھا تھا،کیس میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سمن نوٹس جاری کیا،عمران خان نے سمن نوٹس کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔