نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہنے والے احمد کمال نیویارک میں انتقال کر گئے۔ انکی عمر 85 برس تھی۔ احمد کمال نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ اسماء، بیٹے عمر، بیٹی عائشہ اور گرینڈ چلڈرن میں زین کو سوگوار چھوڑا ہے. احمد کمال نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں 40 سال تک مختلف حیثیتوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ وہ پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نیویارک اور پاکستان یو این مشن جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب رہے۔
حکومت پاکستان نے احمد کمال کی خدمات کے اعتراف میں انہیں “تمغۂ پاکستان” کے اعزاز سے بھی نوازا تھا. پاکستان اقوام متحدہ مشن نیویارک میں مستقل مندوب سفیر منیر اکرم، مشن کی پریس قونصلرز ڈاکٹر مریم شیخ سمیت مشن کے دیگر سٹاف نے احمد کمال کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے. سفیر
احمد کمال کی تدفین نیو جرسی میں کی جائے گی.