لاہور(آن لائن)ویب 3 پاک پاکستان کی سرکردہ بلاک چین کمیونٹی نے پیزا ڈی اے او، فیور ایپ، پاپ کارن اسٹوڈیو، وینم فاؤنڈیشن، اور زِگنالی سمیت مقامی اور بین الاقوامی اختراع کاروں کے اشتراک سےگلوبل پیزا پارٹی کا اہتمام کیا۔
اپنی نوعیت کی منفرد تقریب میں ویب 3 پاک کی ٹیم نے بٹ کوائن پیزا ڈے کی یاد منانے والے ممالک کے ساتھ اپنی ناقابل یقین شرکت کا مظاہرہ کیا، اس موقع پرنوجوان ملک کے 10 بڑے شہروں میں جمع ہوئے، لاہور میں پاکستان کی پہلی بلاک چین واحد کو ورکنگ اسپیس، ہنزہ اور نتھیاگلی میں سویٹ ٹوتھ، ہری پور میں پی اے ایف ، اسلام آباد میں نسٹ، ساہیوال میں ٹیک سٹیپ، سیالکوٹ میں ایکسٹریم کامرس، حیدرآباد میں رائل بنگلوز، فیصل آباد اور ملتان میں پاپ کارن اسٹوڈیو میں نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
یہ تقریب 22 مئی 2010 کو پیش آنے والے ایک اہم واقعے کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے ، اس روز لازلو ہینیکز نے ایک حقیقی دنیا کے اثاثے کے لیے بٹ کوائن کا پہلا تبادلہ کر کے تاریخ رقم کی۔