عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” کی پہلی جھلک جاری

ممبئی( آن لائن)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے کم بیک کیا ہے۔راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں