گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کا پلان بی تیار ، دھرنے کا بھی امکان

تحریک انصاف کی  ’ جیل بھرو تحریک ‘ آج لاہور سے شروع ہو رہی ہے،عمران خان نے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ تحریک کیا رخ کرتی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال ، سابق صوبائی وزیر مراد راس سمیت 200 کارکنان گرفتاری دیں گے۔

گزشتہ روز  تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ونگ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ’ جیل بھرو تحریک ‘ پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ صدر لاہور شیخ امتیاز محمود کی جانب سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاریاں دینے والے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ چیئرنگ کراس پہنچیں گی۔گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی نے پلان بی بھی تیار کر لیا ہے۔اگر حکومت نے گرفتاریوں سے انکار کیا تو پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں