پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1800 روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 2 ہزار 332 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا دام 21 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں