عمران خان اور بشریٰ بی بی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، نام نو فلائی لسٹ میں شامل

 اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، ان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق عمران خان سمیت 80 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیئے گئے، ان میں فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری، یاسمین راشد، ملیکہ بخاری، میاں اسلم، اسد قیصر ، مراد سعید سمیت دیگر شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے  کہ تمام افراد کے نام متعلقہ اداروں کی سفارش پر لسٹ میں ڈالے گئے، وزارت داخلہ کو پولیس، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواستیں دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں