کراچی ( آن لائن) معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ” شادی کا فیصلہ کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا ، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا توضرور مل جائیگا۔”
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ” میں نے شادی کا فیصلہ قسمت پر چھوڑ رکھا ہے اور میں سمجھتی ہوں اس میں تقدیر کا سب سے بڑا عمل دخل ہے۔” انہوں نے کہا کہ” ہمیشہ سے یہ سنتے آئے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میری قسمت میں کوئی لکھا ہوگا تو ضرور میرا جیون ساتھی بنے گا۔ میں اس حوالے سے قطعی سوچتی ہوں نہ پریشان ہوتی ہوں، میں حقیقت پسندانہ زندگی گزار رہی ہوں۔” انہوں نے کہا کہ “میں مخلص لوگوں کی بہت قدر کرتی ہوں کیونکہ آج کے دور میں یہ لوگ بڑے نایاب ہیں۔” ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ” اگر تما م لوگوں کی ان کی پسند کی مطابق شادیاں ہوتیں تو آج محبت کی قدر ختم ہوچکی ہوتی ۔”