جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کے بینک اکاونٹس بھی چیک کئے جائیں گے۔ گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت ہو سکتی ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں یا کارکنان کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے، سڑک بلاک کرنے پر دفعہ 290 یا 291 لگائی جائے گی۔ نقص امن اور نعرے بازی کرنے پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔
لاہور پولیس نے کہا ہے کہ محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے، ضمنیوں میں گرفتاری کی وجوہات لکھنا لازمی ہوتا ہے لہذا صرف قانون ہاتھ میں لینے پر ہی پی ٹی آئی رہنماوں یا کارکنان کو گرفتار کریں گے۔