اسلام آباد( آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 8 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،جج راجہ جواد عباس حسن نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش میں معاونت کیلئے نوٹسز جاری کئے ،پراسیکیوٹر کے مطابق نوٹسز کے باوجود عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے،وکیل کے مطابق عمران خان سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے ۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ وکیل کے مطابق جے آئی ٹی عمران خان کو زمان پارک میں شامل تفتیش کرلے ،فریقین عمران خان کے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر دلائل کیلئے 8 جون کو عدالت پیش ہوں۔