لاہور( آن لائن)اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی قیمتیں کریش کر گئیں ، گندم کی فی من قیمت میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ساڑھے 6 سوروپے کمی سے فی من گندم 4800 روپے سے 4150 روپے پر آگئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے سے 2420 روپے ہو گیا۔
یاد رہے کہ گندم کی نقل و حمل اور پرمٹ کھلنے سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،نئی گندم کی سرکاری قیمت 3970 روپے ہے ۔