اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائے گا یا نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ابھی مزید لوگ تحریک انصاف کو چھوڑیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے۔