مفتاح اسماعیل کا تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں پر طنز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف چھوڑ

نے والے رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیلیں تو ہم نے بھی کاٹی ہیں لیکن ان لوگوں نے تو 2 دن میں پارٹی چھوڑنے کےاعلان کرنے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےمفتاح اسماعیل نے کہا کہ  تحریک انصاف والے باتیں بڑی کرتے تھے لیکن ایک دو دن جیل اور صعوبتیں برداشت نہیں ہوئیں جبکہ ان کو عدالتی سپورٹ بھی لیکن اس کے باوجود پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں،  9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے ہم نے بھی گرفتاریوں کا سامنا کیا لیکن کوئی جلاؤ گھیر او نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ جیل میں رہا اور  50 دن نیب نے مجھے حراست میں رکھا پھر بھی کبھی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں ، ن لیگ کے کئی رہناوں کو جیل میں ڈالا کسی نے پارٹی نہیں چھوڑی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا  کہ جب ہم رہائی سے باہر آئے کیا ہم نے واپس آکر نیب پر پیٹرول بم مارے، جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس جلا دیا ، جناح ہاؤس تو جلادیا گیا اب مزار ہی رہ گیا، یہ سب قوم کو قبول نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں