” ہم نے جبری شادی کا سنا تھا، پی ٹی آئی کیلئے جبری علیحدگی متعارف کرادی گئی ہے” رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پرعمران خان کا تبصرہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے “جبری علیحدگیوں” کا عجوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا “ہم نے پاکستان میں ”جبری شادیوں“ کے بارے میں تو سُن رکھا تھا مگر تحریک انصاف کیلئے ”جبری علیحدگیوں“ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ میں تو اس پر بھی حیران ہوں کہ اس ملک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں غائب ہو گئی ہیں۔”

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد متعدد رہنما تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں جس میں مرکزی قیادت بھی شامل ہے۔ پہلے  عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو آج ڈاکٹر شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں