واشنگٹن(ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ لورین وینڈی سانچیز سے منگنی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایما زون کے بانی 59 سالہ جیف بیزوس کی گرل فرینڈ 53 سالہ امریکی صحافی اور اینکر ہیں۔ جیف بیزوس نے جنوری 2019 میں اپنی بیوی میکنزی اسکاٹ کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بیزوس اور لورین سانچیز نے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیزوس اورمیکنزی کی شادی 26 سال رہی اور ان کے 4 بچے ہیں جبکہ ان کی گرل فرینڈ لورین سانچیز کی پہلی شادی سے 2 بچے ہیں۔