ڈیم فنڈ سے متعلق تفصیلات، کتنی رقم موجود، کتنی خرچ ہوئی؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا

کراچی (آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیم فنڈ سے متعلق بتایا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں 17 ارب 71 کروڑ روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم سے ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ رقم سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے اکاونٹس میں موجود ہے۔

اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈیمز فنڈ میں رقم 17 ارب روپے سے زائد ہے، ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے 10 روپے بھی فنڈ میں دیئے ہیں اس کا حق ہے کہ سوال پوچھے، یہ فنڈ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں