اسلام آباد(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا،سری لنکن میڈیا کے مطابق بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں،کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے،ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی بھی ایل پی ایل کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں شامل ہیں ،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں،سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن 11 جون کو ہوگی،لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22اگست تک شیڈولڈ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments