وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کو الیکشن لڑنا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں اوراستعفے کیوں دئیے تھے؟، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لئے عدالتوں میں جاتی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے یا الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔