عدالت نے یاسمین راشد کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

لاہور عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کےکیس کی سماعت جج عبہر گل نے کی، عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش میں پیش کیا گیا۔ اس موقع ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں پہلے سے بہتر ہوں  تاہم میرا میرا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا ، عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ فکر نہ کریں آپ کے ساتھ انصاف ہوگا، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔

 عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد  کو 25 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا  ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں