مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلاول بھٹو زرداری

مظفر آباد ( آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے، متنازع علاقے میں جی 20 کانفرنس کا انعقاد عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لاتے رہےہیں گے، مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس کرواکر کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، کانفرنس کا انعقاد کرکےبھارت کشمیر میں نارمل حالات دیکھانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر میں جلسہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا دفاع ہر صورت کیا جائے گا، کشمیرسے متعلق پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی، پاکستان کی حکومت ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں