پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ، پارٹی کے تمام عہدے بھی چھوڑ ریئے ہیں، ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت جاری رکھوں گا، 9 مئی کے واقعات پر افسوس ہے۔ 

واضح رہے کہ آفتاب صدیقی تحریک انصاف کراچی کے صدر ہونیوالے کے ساتھ ساتھ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں