سرکاری عمارت کے تہہ خانے سے کروڑوں کی نقدی اور سونا برآمد

جے پور ( آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں یوجنا بھون کے تہہ خانے میں بند الماری  سے  دو کروڑ 31 لاکھ روپے   سے زیادہ نقدی اور ایک کلو سونا برآمد ہوا ہے. 

حکام کے مطابق، تہہ خانے تک رسائی رکھنے والے یوجنا بھون کے سات ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ الماری میں رکھی ٹرالی سوٹ کیس میں دو ہزار اور 500 روپے مالیت کے نوٹ تھے، پولیس نے کہا کہ یہ ریکوری ایک ایسے دن ہوئی جب مرکزی بینک نے دو ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں کو گردش سے واپس لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں