عمران خان کی حکومتی ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 لاہور ( آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے کمشنر لاہور سمیت حکومتی ٹیم نے بند کمرے میں ایک گھنٹہ تک ملاقات کی، عمران خان نے بریفنگ کے بعد حکومتی ٹیم کو زمان پارک سے تجاوزات ہٹانے کی حامی بھری۔ زمان پارک میں مذاکرات کیلئے آنیوالی حکومتی ٹیم کو 20 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ ٹیم کی تواضح بھی کی گئی، انہیں چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے۔

17 مئی سے مال روڈ سے دھرم پورہ جانیوالی سڑک بلاک رہی، اس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لگائے گئے شامیانے موجود تھے، بینرز پینا فلیکس وغیرہ کا بھی صفایا کرنا تھا جس کیلئے پنجاب حکومت 3 روز سے منصوبہ بنا رہی تھی کہ زمان پارک میں آپریشن کیا جائے مگر بعد ازاں یہ طے کیا گیا کہ کمشنر لاہور کی سربراہی میں ٹیم بھجوائی جائے جو مذاکرات کرے کہ ہم نے صرف کنٹینرز اور تجاوزات ہٹانی ہیں، صفائی دھلائی کا کام بھی کرنا ہے، اس کے علاوہ کوئی آپریشن نہیں کرنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں