لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو طبیعت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
جیو جیوز کے مطابق عمران خان گزشتہ روز سے معدہ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔عمران خان کی شوکت خانم آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ۔