اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ امیر جماعت اسلامی حملے میں محفوظ رہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔