لاہور( آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران حکومت کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران حکومت کی 90 دن کی مدت پوری ہو چکی ،آئینی طور پر نگران حکومت مزید کام نہیں کر سکتی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کاحکم دے ۔