اسلام آباد( آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔اسحاق ڈار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے ایف بی آر میں ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وفد نے معیشت کی بہتری، برآمدات بڑھانے کی حکومتی کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کی کوششوں اور خدمات کو سراہا۔اعلامیہ کے مطابق وفد کی سربراہی صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کی، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔