عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، صدر مملکت عارف علوی کا بیان

اسلام آباد( آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نہ صرف مذمت ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مگر کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا جو آج شب 8 بجکر 2 منٹ پر نشر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں