قومی ٹیم کے لیے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے کھلاڑی محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار پرفارمنس

لندن( آن لائن)قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے راؤنڈ 2 میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔محمد عباس نے سرے کے خلاف پہلی اننگز میں 64 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نے اس سے قبل راؤنڈ 1 میں بھی ایک اننگز میں 6 وکٹیں اپنے نام کی تھی۔کاؤنٹی چیمپئن شپ میں محمود عباس ہیمپشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں