امریکہ میں آدمی نے چلتی گاڑی سے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زیادہ برسادیئے

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص نے چلتی گاڑی سے تقریباً 2لاکھ  ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے)  سڑک پر پھینک دیئے۔

اے بی سی نیوز  کے مطابق  اس شخص نے جس کی شناخت 38 سالہ کولن ڈیوس میک کارتھی کے نام سے ہوئی ہے ، نے منگل کی رات کو اپنی کار سے نقدی کو انٹرسٹیٹ 5 پر میلپوسٹ 192 کے قریب پھینکا۔ اوریگون سٹیٹ پولیس کے مطابق انہیں شام 7 بج کر 23 منٹ پر یوجین کے بالکل جنوب میں میلپوسٹ 192 کے قریب انٹراسٹیٹ 5  پر واقعے کی اطلاع ملی۔ اطلاع موقع پر موجود فوجی اہلکاروں کی جانب سے دی گئی تھی۔ 

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ پر موجود فوجیوں نے 38 سالہ کولن ڈیوس میکارتھی کی شناخت رقم پھینکنے والے شخص کے طور پر کی۔ فوجیوں نے کہا کہ انہوں نے میکارتھی سے بات کی، جس نے مبینہ طور پر انہیں بتایا کہ  ان کا کام اچھا چل رہا ہے اور وہ دوسرے لوگوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس نے اپنی رقم کہیں اور  سے حاصل کی ہے لیکن یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ اس نے رقم کہاں سے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں