ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں اپنی گھریلو زندگی کو محتاط انداز سے چلانا ہے، خاندانی معاملات اور بہن بھائیوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی سے خود کو دور رکھنا ہوگا۔ ورنہ آپ بھی اس مسئلے میں آ جائیں گے اور جو حق آپ کا بنتا ہے اس سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار ہیں وہ اب اپنی زندگی جینے کے انداز بدلیں، سیر وغیرہ کیا کریں اور دوائیوں سے خود کو دور رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جس کوشش میں کافی دنوں سے تھے، اس میں اب آپ ان شاءاللہ کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اب تیزی سے اپنے مقصد کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے، مالی معاملات بھی بہتر ہو سکیں گے، نوکری کی تلاش کرنے والے کامیاب ہو ں گے۔ البتہ اپنوں کے ساتھ کشیدگی ابھی جاری رہے گی کچھ کے ساتھ تعلقات ٹوٹ بھی جائیں گے اس لئے اپنے آپ کو چند دن پس پردہ ہی رکھیں

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم مسئلے میں کامیاب ہوں گے جو لوگ کسی انکوائری، مقدمے یا پھر کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں وہ اس سے نکلنے میں بھی ان شاءاللہ کامیاب ہو جائیں گے۔ ان دنوں آپ کو مالی بہتری کا سامنا ہوگا اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔ جن افراد نے اپنی زندگی میں تبدیلی کرنی تھی، کسی بھی حوالے سے وہ اس میں کامیاب ہوں گے یہ سلسلہ ابھی کافی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کافی دنوں سے کچھ فیصلے کرنا چاہ رہے ہیں مگر قدم آگے بڑھانے سے ڈرتے ہیں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ کو بسم اللہ کر لینی چاہئے، رسک بھی لے سکتے ہیں۔ یہ وقت ایسا ہے کہ آپ کو فائدہ ہی دے گا اور گزرے ہوئے اچھے دن بھی واپس آنے کی امید پیدا ہو گئی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ جیسے معاملات میں پھنسے ہوئے تھے، وہ آزاد ہو رہے ہیں۔ ان کے لئے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اب آپ کو اس طرف سے نقصان ہونے کا خدشہ ہے جہاں آپ کی سوچ بھی نہیں تھی، آپ کو ان پر بڑا اعتماد تھا۔ حالات اب آپ کے حق میں نہیں جا رہے جن کے لئے زندگی میں قربانیاں دیں وہ اب خلاف ہو رہے ہیں آپ کو انپے قدم پیچھے کر لینے چاہئیں۔ صرف سنجیدہ ہو کر اپنی زندگی کے متعلق سوچ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ یہ ہفتہ روز گار کے حوالے سے اچھا ہے۔ اس پر اپنا فوکس ضرور رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بڑی ذمہ داری سے اب نجات ملے گی جو لوگ عرصہ دراز سے مشکلات کا سامنا کرتے آ رہے ہیں۔ وہ اب تیزی سے بہتری میں داخل ہو جائیں گے اور یہ دن مالی حوالے سے ان شاءاللہ آپ کی پوزیشن کو مضبوط کریں گے۔ اس وقت جن معاملات میں فکر مند ہو رہے تھے، وہ سب سے پہلے بہتر ہوں گے اور آپ کو کسی غیر کا ساتھ بھی مل سکتا ہے۔ غیبی مدد آپ کے لئے ابھی جاری رہے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اُن لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں آپ کو دھوکہ دے چکے ہیں، آپ اب پھر ان کے قریب ہو رہے ہیں۔ اب وہ پہلے سے زیادہ نقصان دے سکتے ہیں خبردار کیا جا رہا ہے۔ اس وقت گھر میں آپ کی ضرورت ہے ان کی بات کو سمجھیں اور پھر ان کے لئے جو ممکن ہے، وہ قدم اٹھائیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول میں پریشان تھے، وہ اب ان شاءاللہ غیر متوقع آسانیاں اور اچھے مقاصد حاصل کرسکیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے جو آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ آپ کو کافی حد تک اندازہ بھی ہے۔ ہر ممکن اس سے دور رہنے کی کوشش کریں۔ اولاد کا خانہ بھی آپ کی توجہ مانگ رہا ہے، آپ کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کا اگر غلط قدم اٹھ گیا تو پھر ساری عمر پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔ ان دنوں آپ کو اپنے سارے معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر، چلنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ دل کے ہاتھوں ہر وقت مجبور رہتے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں ہو رہا کہ آگے کیا کرنا ہے، بہت سارا وقت صرف ضائع کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہی سلسلہ جاری رہا تو آگے چل کر بڑا پچھتاوا ہوگا۔ ابھی وقت ہے جذباتی پن سے باہر نکلیں اپنے روز گار اور گھریلو معاملات پر توجہ دے کر اس کو محفوظ کر لیں اور جو لوگ کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں۔ ان کے لئے نادر موقع ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کے پاس اب سب سے الگ ہو کر چلنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ آپ کافی دنوں سے جن جن مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، اس کا حل بھی یہی ہے۔ یہ ہفتہ مریخ کی موجودگی کی وجہ سے قدرے کشیدہ ہے۔ کسی سے جھگڑے کا اندیشہ ہے جو آپ کو اپنے ہی حق سے محروم بھی کر رہا ہے اس لئے حکمت عملی بے حد ضروری ہے، غصے کے بجائے عقل سے کام لینا ہے۔ دوسروں کے لئے خود کو مشکل میں مت ڈالیں۔

پاکستانی اوپننگ جوڑی نے کے ایل راہول اور روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک بار پھر مالی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے۔ لگتا ہے جیسے بد نظری ہے۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔ جو لوگ ذکر الٰہی کریں گے وہ جلد اس سے نجات حاصل کر لیں گے، چند دن زبان بند رکھیں جو لوگ نئے رشتے وغیرہ کی تلاش میں ہیں، وہ جلد بازی میں بھی حتمی فیصلہ نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں جیسے کسی نے بلاک کر کے رکھ دیا ہو۔ اس لئے آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہو کر اس میں سے نکلنا ہے آپ یاحی یا قیوم کا ورد 500 بار، تیسرے کلمے کو 1000 بار دن میں پڑھنا اپنا معمول بنا لیں، اپنی نظر لازمی اتاریں۔ ان شاءاللہ جلد ہی آسانیاں محسوس کرنے لگیں گے۔ ابھی بڑے فیصلے کی طرف نہ بڑھیں اور نا ہی روزگار کو بدلنے کے لئے فی الحال کوئی قدم اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں