اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔
اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، 10 روپے کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 272 روپےسے بڑھ کر 282روپے ہوگئی ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5.78 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کی گئی۔