نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں سنچری سکور کرکے بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دوسرے ٹی 20 میں سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ 

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے کپتان بن گئے ہیں، انہوں نے اب تک بطور کپتان تین سنچریاں بنائی ہیں،

بھارت کے روہت شرما اور سوئٹزرلینڈ کے فہیم نذیر دو، دو سنچریاں بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم مجموعی طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریوں میں روہت شرما چار سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بابر اعظم نے تین سنچریاں بنائی ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادو، آسٹریلیا کے گلین میسکویل، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور جمہوریہ چیک کے سبرون ڈاویزی نے بھی تین، تین انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں