لاہور ( آن لائن)پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر زیادہ سکور ہوتا ہے ، پی ایس ایل میں بھی زیادہ سکور ہوا ، ہم کوشش کریں گے کہ 180یا190 سکور کریں جس کا با آسانی دفاع کیا جا سکتا ہے ۔ بابر اعظم نے کہا کہ لڑکوں نے پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دیکھائی ہے ، بہترین الیون کو میدان میں اتارا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی پچ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ، کچھ اوورز کے کھیل کے بعد تجزیہ کریں گے کہ پچ کیسا برتاو کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments