‘ دکھ بیان نہیں کرسکتا’، سب کو ہنسانے والے معروف ترک شیف پھوٹ پھوٹ کر رو دیے

دبئی میں مقیم ترکیہ کے شہرہ آفاق شیف کزن براک جو چہرے پر مسکراہٹ سجائے  مزیدار کھانے بنانے کے لیے مشہور ہیں جن کی ویڈیوز دیکھنے والے مداح بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد اب کزن براک کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ  زلزلے کی صورتحال بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

براک کی جانب سے یہ ویڈیو ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ ترک زبان میں متاثرہ علاقوں کا احوال بتارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براک اپنی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ‘ میں اپنا دکھ بیان کرنے سے قاصر ہوں، قدرتی آفت کے باعث میرے دکھ کی کوئی حد نہیں رہی، اللہ ان پر رحم کرے جو اس سے متاثر ہوئے، ہم جو کرنے کے اہل ہوئے، وہ کریں گے’۔

ترک شیف نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کافی خراب ہے، جس کے بعد انہیں ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

س کے علاوہ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے سامان کے ٹرک لوڈ کیے جارہے ہیں۔

کیپشن میں براک نے بتایا کہ وہ ہم مختلف صوبوں میں کھانے کے سامان کے ٹرک پہنچا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر پیر کی صبح ترکیہ سمیت شام کے کئی شہروں میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں اجاڑ دیں۔

اب تک اس زلزلہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8000 ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں