ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی( آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپےاضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپےہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا بھی943 روپےمہنگا ہو کر ایک لاکھ87 ہزار 414 روپےکا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سوناکا بھاؤ17.15 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں