سعودی عرب میں جدید ترین نیوم سٹی سے بھی بڑا منصوبہ، محمد بن سلمان نے دنیا کے سب سے بڑے مرجان کے باغ کے ساتھ لگژری جزیرےکے قیام کا ارادہ کرلیا

ریاض( آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اب دنیا کے سب سے بڑے مرجان کے باغ کے ساتھ ایک انتہائی لگژری جزیرے کا ریزورٹ بنانا چاہتے ہیں جو ویٹیکن سٹی سے ڈھائی گنا زیادہ  بڑا ہوگا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  اپنی قوم کو خوش رکھنے کے لیے بڑے بڑے پراجیکٹس کررہے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے سیر و تفریح کے لیے نیوم سٹی ، سندھالا ،تروجینااوراوکساگون جیسے بڑے پراجیکٹس کے بعد سعودی ولی عہد نے اب ایک ارب ڈالر کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا مرجان کے باغ والا جزیرہ  بنانے کا ارادہ کرلیا ہے جس کا نام شوشا جزیرہ ہو گا اور اس جگہ میں ایک مرینا، ہوٹل، ولاز، ایک بیچ کلب، ایک میوزیم اور ایک تحقیقی مرکز بھی شامل ہوگا۔مرجان کی نرسری بحیرہ احمر کے لیے دنیا کا پہلا اور سب سے بڑا ذخیرہ ہوگا۔

یہ کافی توجہ کا مرکز ہو گا، جو پانی کے اندر واقع ہے اور ایک ناقابل فراموش اور عمیق تجربہ دے گا۔ 300 چابیوں والا 200 میٹر اونچا ہوٹل  نجی کشتیوں اور نجی طیاروں سے اترنے والے کروڑ پتیوں کا استقبال کرے گا۔ شوشا جزیرہ ولا اور گاؤں کے اپارٹمنٹس کے علاوہ  دو اعلیٰ درجے کے  ہوٹلوں کے ساتھ عیش و آرام کی پناہ گاہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں