راجن پور ( آن لائن) پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے پانچویں روز ڈاکوؤں کی چوکی تباہ کردی، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد منج کی قیادت میں پنجاب پولیس نے پانچویں روز بھی کچے کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں نے کچی جمال اور جمال مورو کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں کیں اور ان کی کمین گاہیں تباہ کردیں، آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے۔