سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کو جواز بناتے ہوئے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سویڈش سفارتخانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے سفارتخانہ مہمانوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیگریشن سیکشن اس وقت کسی قسم کی درخواستوں کے لیے فعال نہیں ہے اور اپنے قونصل خانوں یا گھروں میں دستاویزات بھی نہیں بھیج رہے۔ اس سے لوگوں کو اگرچہ تکلیف ہو گی مگر ہمارے لیے درخواست گزاروں اور عملے کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الوقت سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دیا جائے گا۔اگر آپ اپنے کیس کے بارے میں سوالات پوچھنا چاہتے ہیں تو مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں