پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کے بیان کیخلاف کیس میں وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کے بیان کیخلاف کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ارشد علی نے کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ عمران خان نے کہاکہ قتل کیلئے جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو ہائر کیا گیا ہے ،عدالت نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔