اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف، مریم نواز، اسحاق ڈار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توہین عدالت کی درخواست مولوی اقبال حیدر نے سپریم کورٹ میں دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مذکورہ حکومتی شخصیات نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم کی توہین کی ،الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے نہ دے کر توہین عدالت کی گئی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ، مریم نواز اور اسحاق ڈار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،سپیکر پرویز اشرف اور سیکرٹری خزانہ کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔