عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما حاضر ہوں، جے آئی ٹی کا تیسرا حکم جاری

 لاہور (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت رہنماؤں کو جے آئی ٹی میں پیشی کا تیسرا حکم جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14 اپریل کو پیشی یقینی بنائی جائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ، فواد چوہدری ، حماد اظہر ، فرخ حبیب اور جمشید اقبال پیش نہیں ہوئے۔ طلبی کے 3 حکم نامے جاری ہونے کے باوجود عدم پیشی پر اخراج ضمانت کی استدعا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں