اسلام آباد ( ان لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریگولر حج سکیم 2023 کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستیں قبول کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران ریگولر حج سکیم 2023 کے تحت موصول ہونے والی تمام درخواستیں قبول کرنے کی منظوری دیدی گئی ، وزارت مذہبی امور کو 72 ہزار 869 درخواستیں موصول ہوئیں تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج 2023 کیلئے کامیاب قرار دیدیا گیا ،حج 2023 کیلئے درکار 163 ملین ڈالر کے اضافی فارن ایکسچینج کی بھی منظوری دیدی بئی ۔