استاد نے سکول میں بچوں کو ایسی چیز پر مضمون لکھنے کیلئے اسائمنٹ دیدی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا،نوکری سے فارغ کر دیا گیا

میامی ( آن لائن )امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی سکول کے ٹیچر کو اس وقت نوکری سے فارغ کر دیا گیا جب اس نے اپنے طالبعلموں کو سکول میں ہونے والی شوٹر ڈرل سے قبل اپنی موت سے متعلق تحریر لکھنے کیلئے اسائنمنٹ دی ۔

تفصیلات کے مطابق اورنج کاونٹی سکول ڈسٹرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ استاد نے بچوں کو تشدد سے متعلق ایک غیر مناسب اسائنمنٹ دی جسے نوکری سے فاری کر دیا گیاہے ۔ سکول کی جانب سے جاری بیان میں اس سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

جیفری کین نامی استاد کو ڈاکٹر فلپس ہائی سکول اورلینڈو میں جنوری میں نوکری پر رکھا گیا ، اس نے اپنے فیس بک پر اسائنمنٹ کی ایک کاپی بھی شیئر کی جس میں اس نے اپنے طالبعلموں کو سائیکالوجی کے ایک سبق کے طور پر اپنی موت پر تحریر لکھنے کیلئے کہا ، اس نے بچوں سے کہاکہ وہ ایسا سمجھیں کہ آج ان کی زندگی کا آخری دن ہے اور وہ اپنی موت کے بارے میں اعلان کیلئے تحریرلکھیں ۔اس نے مزید بچوں سے پوچھا کہ وہ سوچیں کہ امریکہ میں شوٹنگز کے واقعات اتنے بڑے پیمانے پر کیوں ہو رہے ہیں، اور اندازہ لگائیں کہ ان میں کمی کس طرح لائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں