(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان اداکار شمعون عباسی کے ساتھ اپنے تعلق پر کھل کر بول پڑیں۔
ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مائرہ خان کاکہناتھا کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید او پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ شمعون عباسی ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں، اگر میں مشکل میں ہوں تو فون کرتی ہوں اور وہ میرے لیے ٹائم بھی نکالتے ہیں، مائرہ خان نے کہاکہ مجھے اس کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔